”ساری کالی بھیڑیں ڈونکی راجہ کے گرد جمع ہیں“

”ساری کالی بھیڑیں ڈونکی راجہ کے گرد جمع ہیں“


اسلام آباد(24 نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناءاللہ نے شیخ رشید کے بیان پر ردعمل میں کہا ہے کہ نواز شریف کا ماتھا چومنے والا آج عمران خان کے بوٹ چاٹ رہا ہے،ساری کالی بھیڑیں ڈونکی راجہ کے گرد جمع ہیں، ایک ریلو کٹا بے سری آوازیں نکال کر وفاداری نبھاتا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ ریشم کے کاروبار کی تفصیل قوم کو بتائے، شیخ رشید سیاست کابنارسی ٹھگ ہے، شیخ رشید کی ہرزہ سرائی عدالت کے متوقع فیصلے پر اثر انداز ہونے کی گھٹیا، غیرقانونی اور غیر اخلاقی حرکت ہے،چیف جسٹس صاحب کو چاہیے کہ نیب کے اس خودساختہ ترجمان کے بیان کا نوٹس لیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ عوام کو معلوم ہے کہ شیخ رشید جب ظہور الٰہی کا بغل بچہ تھا تو اس کے پاس کیا تھا، سب جانتے ہیں شیدا ٹلی نے شیخ رشید تک کا سفر کس طرح طے کیا،دوسروں کے خلاف دشنام طرازی سے پہلے اپنی اوقات اور ماضی یاد رکھنا چاہیے،عمران خان کا چپڑاسی اپنی نوکری پکی کررہا ہے۔

جتنے این آر او شیخ رشید نے لیے ہیں تاریخ میں اس کی مثال نہیں ملتی پاکستان کی جمہوریت کو ہمیشہ خطرہ رہا ہے اور آج بھی یہی خطرہ لاحق ہے۔ شیخ رشید جمہوریت کے لیے ناسور ہے۔

اظہر تھراج

Senior Content Writer