امریکہ پاکستان کو واچ لسٹ میں شامل کرنے کیلئے سر گرم


پیرس(24نیوز)فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کا اجلاس آج سے پیرس میں شروع ہورہا ہے۔ امریکا پاکستان کو دہشت گردوں کی مالی معاونت کرنے والے ملکوں کی واچ لسٹ میں شامل کرنے کے لیے سر گرم ہے جبکہ پاکستان اپنی نامزدگی رکوانے کے لیے دوست ملکوں سے رابطے میں ہے۔
امریکا کے اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کی ترجمان نے عندیہ دیا ہے کہ اجلاس میں امریکا، پاکستان کو عالمی دہشت گردی کی مالی معاونت روکنے میں ناکام ہونے والی ریاست کی فہرست میں شامل کرنے کی قرارداد پیش کرے گا۔ اس قرارداد کو برطانیہ، فرانس اور جرمنی کی حمایت بھی حاصل ہے۔
حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ مشیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے یورپی ملکوں اور وزیر توانائی اویس لغاری نے ملائیشیا کا دورہ کرکے حکام سے حمایت حاصل کرنے کی کوشش کی ہے۔ پاکستانی سفیروں کو بھی ممبرممالک کو اپنے موقف پر قائل کرنے کا ٹاسک دیا گیا۔

اظہر تھراج

صحافی اور کالم نگار ہیں،مختلف اخبارات ،ٹی وی چینلز میں کام کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں