ڈیر ہ اسماعیل خان:سی ٹی ڈی کی کارروائی ،2دہشتگرد گرفتار

ڈیر ہ اسماعیل خان:سی ٹی ڈی کی کارروائی ،2دہشتگرد گرفتار


ڈیرہ اسماعیل خان (24نیوز)ڈیرہ اسماعیل خان سی ٹی ڈی ریجن نے کارروائی کرتے ہوئے ٹانک اڈہ کے احاطے سے 2دہشتگرد گرفتار کر لیے۔دہشتگرد اجمل اور جمال 2015میں پولیس مقابلے میں ملوث تھے۔
تفصیلات کے مطابق مقابلے میں ہیڈ کانسٹیبل عبدالقیوم، دوایف سی اہلکارعدنان اسلم اورجہانزیب شہیدہوگئے تھے،دہشتگردوں کی فائرنگ سے ایس ایچ اوعالمگیرخان، دو ایف سی اہلکارنصیرالدین اوراصغرخان زخمی ہوئے تھے،دوطرفہ مقابلے میں دہشتگردوں کیدوساتھی مارے گئے تھے،دہشتگردوں کیخلاف پہلے سے مقدمہ درج تھا۔