کراچی میں پولیس تالا توڑ گروپ کو نکیل ڈالنے میں ناکام ہوگئی


کراچی (24نیوز) تالا توڑ گروپ کے کراچی کےتاجروں پر پے در پے وار،فیڈرل بی ایریا سمن آباد میں پانچ روز کے دوران دوسری واردات میں لٹیرے نقدی کے ساتھ اسلحہ بھی ساتھ لے گئے۔

 پانچ روز میں دوسری مرتبہ تالا توڑ گروپ کا ہدف بنا ضلع وسطی کا علاقہ فیڈرل بی ایریا سمن آباد، جہاں رات کے اندھیرے میں جنرل اسٹور کے تالے کاٹ کردکان کا صفایا کردیا گیا۔

 آزاد لٹیروں نے ایک یا دو نہیں بلکہ چھ تالے کاٹ کر واردات کی۔نقدی کے ساتھ دکاندار لائسنس یافتہ اسلحہ بھی ساتھ لے گئے۔

پیٹرولنگ کی بجائے رات بھر تھانے میں خواب خرگوش کے مزید لینے والے پولیس اہلکار واردات کی اطلاع ملنے پرصبح لکیر پیٹنے بھی پہنچ گئے،پے درپے وارداتوں سے تاجروں کا کاروبار کرنا محال ہوچکاہے۔