شیخوپورہ:مریم نواز کو سونے کا تاج پہنایا جائے گا

شیخوپورہ:مریم نواز کو سونے کا تاج پہنایا جائے گا


شیخو پورہ(24نیوز) مریم نواز کی آمد کے موقع مسلم لیگ ن شیخوپورہ کی جانب سے تاج پوشی کی جائے گی، مریم نواز کو سات تولہ کا سونے کا تاج پہنایا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن آج شیخوپورہ میں اپنی سیاسی طاقت کا مظاہرہ کررہی ہے،جلسہ عام کیلئے تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں،پورے ضلع سے کارکنان جوق در جوق شرکت کررہے ہیں،اس جلسہ سے سابق وزیر اعظم نواز شریف خطاب کریں گے، مریم نواز بھی اس جلسہ میں شریک ہوں گی، مریم نواز کی آمد کے موقع پر مسلم لیگ ن شیخوپورہ کی جانب سے تاج پوشی کی جائے گی،ان کو سات تولہ سونے کا تاج پہنایا جائے گا۔