انسانی درنگی کا ایک اور واقعہ، 9 سالہ بچہ مبینہ جنسی زیادتی کے بعد قتل

انسانی درنگی کا ایک اور واقعہ، 9 سالہ بچہ مبینہ جنسی زیادتی کے بعد قتل


گوجرانوالہ (24نیوز) 9 سالہ بچے کو مبینہ جنسی زیادتی کے بعد قتل کردیا گیا بچے کی لاش دو روز بعد گندے نالے کے قریب سے مل گئی پولیس نے مبینہ قاتل کو گرفتار کرلیا۔

 ایک اور بچہ درندگی کی بھینٹ چڑھ گیا۔ گوجرانوالا کے9 سالہ طاہر کی تشدد زدہ لاش گندے نالے کے قریب سے ملی۔لواحقین سراپا احتجاج بن گئے۔مقتول طاہرکے والد نے وزیراعلیٰ پنجاب اور چیف جسٹس پاکستان سے انصاف کی اپیل کی۔

پولیس نے ملزم کو گرفتارکرلیا ۔پولیس کے مطابق بچے کو اس کے پڑوسی اشتیاق نے درندگی کا نشانہ بنایا اورگلا دبا کر قتل کردیا۔

مظاہرین نے ارباب اختیار سے مطالبہ کیا کہ گرفتار ملزم کو نشان عبرت بنایا جائے تاکہ آئندہ کوئی ایسا جرم نہ کرسکے۔