پی ایس ایل تھری کا فائنل کراچی میں ہونا عوام کی فتح ہے: مراد علی شاہ


کراچی (24 نیوز) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ پی ایس ایل کا فائنل کراچی میں کرانے کا وعدہ کیا تھا، اس سال فائنل کراچی میں ہو رہا ہے، جس کی بہت خوش ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ پی ایس ایل کا فائنل کراچی میں کرانے کا وعدہ کیا تھا، اس سال فائنل کراچی میں ہو رہا ہے، جس کی بہت خوش ہے۔ پی ایس ایل کا فائنل کراچی میں ہوناعوام کی فتح ہے۔ شہر قائد کے حالات میں بہت بہتری آئی ہے، شہر میں ترقیاتی کام ہو رہے ہیں، ترقیاتی کاموں سے مجھے بھی تکلیف ہوتی ہے مگر یہ عارضی ہے۔

واضح رہے کہ پی ایس ایل تھری کا آغاز 22 فروری سے دبئی میں ہوگا جس کے میچز لاہور، کراچی ، شارجہ اور دبئی میں کھیلے جائیں گے۔ ملتان سلطانہ اور اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیموں کے درمیان وارم اپ میچ کھیلا جائے گا۔