سینڈوچ چوری کرنے کے الزام میں رکن پارلیمنٹ نے استعفیٰ دے دیا

سینڈوچ چوری کرنے کے الزام میں رکن پارلیمنٹ نے استعفیٰ دے دیا


لیوبلیانا(24نیوز)یورپی ملک سلوینیا میں بیکری سےسینڈوچ چوری کرنے کے الزام میں حکمران جماعت کے رکن پارلیمنٹ نے استعفیٰ دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق رکن پارلیمنٹ ڈاری کراسیٹچ  پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ انہوں نے بیکری سے سینڈوچ چوری کیا، جس پر ان کے خلاف پولیس سٹیشن میں بھی درخواست جمع کرائی گئی ہے،رکن پارلیمنٹ نے صحافیوں کو بتایا کہ سپر مارکیٹ کی سیکورٹی چیک کرنے کےلیے بیکری سے سینڈوچ اٹھایا تھا میں وہاں کچھ دیر کھڑا رہا لیکن کسی نے توجہ نہ دی، بیکری ملازمین کا ردعمل جاننے کے لئے ایک سینڈوچ لیا تھا۔

بعدازاں حکمران جماعت کے رکن پارلیمنٹ نے یہ واقعہ دیگرپارلیمنٹ اراکین کوبتایاجس پر کچھ تو بہت ہنسے اور کچھ نے شدید تنقید کی،پارلیمنٹ کے سربراہ کا کہنا تھا کہ کراسیٹچ اس شرمناک حرکت کی ذمہ داری قبول کریں اور رضاکارانہ طور پر اپنے عہدے سے استعفیٰ دیں۔