بھارتی وزیراعظم بوکھلا گئے، دھمکیاں دینا شروع کر دیں

بھارتی وزیراعظم بوکھلا گئے، دھمکیاں دینا شروع کر دیں


دہلی(24نیوز) بوکھلاہٹ کے شکار بھارتی وزیراعظم نریندرمودی نے پاکستان کو دھمکیاں دینا شروع کردیں۔

بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی کا کہنا ہے کہ پلواماکےحملےکے ساتھ بات چیت کاوقت ختم ہوگیا اوراب دہشت گردی کیخلاف ٹھوس قدم اٹھانے کی ضرورت ہے۔کارروائی سے ہچکچانہ بھی دہشتگردی کو فروغ دینے کے برابرہے۔ اب ساری دنیا کو متحد ہوکر دہشت گردی اور اس کے حامیوں کے خلاف جامع قدم اٹھانے کی ضرورت ہے۔

واضح رہے کہ 14 فروری کو  مقبوضہ کشمیر کے ضلع پلواما میں دھماکے سے 44 فوجی ہلاک ہوئے تھے جس کے بعد  بھارت کی بوکھلاہٹ پوری دنیا کے سامنے کھل گئی اور بنا کسی ثبوت کے پاکستان پر الزام لگانے شروع کر دیئے۔ 

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔