الیکشن کمیشن کا بائیو میٹرک مشینوں کا استعمال موخر کرنے کا فیصلہ


اسلام آباد (24نیوز) بائیومیٹرک اور الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے استعمال کا معاملہ، الیکشن کمیشن کا بائیو میٹرک اور الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں کا استعمال موخر کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

تفصیلاے کے مطابق الیکٹرانک ووٹنگ اور بائیو میٹرک مشینیں آئندہ ضمنی انتخابات میں استعمال نہیں کی جائیں گی، بائیو میٹرک اور الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں کو آئندہ عام انتخابات کی تیاری کی وحہ سے استعمال نہیں کیا جائے گا۔

بائیو میٹرک مشینوں کو ایک اور الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں کا دو بار ضمنی انتخابات میں تجرباتی استعمال کیا گیا، بائیو میٹرک مشینیں حلقہ این اے 120کے ضمنی انتخاب میں استعمال کی گئی تھی۔

الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں کو حلقہ این اے 4 اور پی پی 20 کے ضمنی انتخابات میں استعمال کیا گیا۔ آئندہ عام انتخابات کے بعد ضمنی انتخابات میں ای وی ایم اور بی وی ایم مشینوں کا استعمال کیا جاسکتا ہے، الیکشن کمیشن نے 100 بائیو میٹرک اور 100الیکٹرونک ووٹنگ مشنیں خریدی تھی۔

ویڈیو دیکھیں :