اسحاق ڈار کے خلاف ریفرنس کی سماعت ملتوی


اسلام آباد (24نیوز)  اسحاق ڈار کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں کے ریفرنس میں احتساب عدالت میں استغاثہ کے مزید چار گواہ طلب کر لئے، احتساب عدالت نے ہجویری ٹرسٹ کے اکائونٹس سے متعلق نیب سے جواب بھی طلب کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ سے اسحاق ڈار کی درخواست مسترد ہونے کے بعد احتساب عدالت میں آمدن سے زائد اثاثوں کے ریفرنس پر سماعت ہوئی، پراسیکیوٹر نیب نے عدالت کو بتایا کہ ہائیکورٹ نے اسحاق ڈار کی درخواست مسترد کرکے کارروائی جاری رکھنے کا حکم دیا ہے، 28 گواہوں میں سے ابھی صرف 10 کے بیان رکارڈ ہوئے ہیں، پیر سے عدالت کیس کی سماعت روزانہ کی بنیاد پر کریگی، عدالت نے کیس کی آئندہ سماعت 22 جنوری تک ملتوی کر دی۔

اسحاق ڈار کی جانب سے ہجویری ٹرسٹ کے اثاثے بحال کرنے کی درخواست کی گئی، جس پر احتساب عدالت نے نیب سے 24 جنوری کو جواب طلب کرلیا۔

پراسیکیوٹر نیب عمران شفیق نے ہجویری ٹرسٹ کیس کی سماعت بھی پیر کو جبکہ اسحاق ڈار کے وکیل قاضی مصباح نے سماعت بدھ تک ملتوی کرنے کی استدعا کی، جس پر عدالت نے سماعت 24 جنوری تک ملتوی کر دی۔

ویڈیو دیکھیں :