پارلیمنٹ کو برا کہنے والوں کو ملک میں سیاست کا حق نہیں: خورشید شاہ

پارلیمنٹ کو برا کہنے والوں کو ملک میں سیاست کا حق نہیں: خورشید شاہ


اسلام آباد(24نیوز) قائد حزب اختلاف سیدخورشید شاہ کی تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان پر کڑی تنقید، پارلیمنٹ سے متعلق عمران خان کے بیان کی سخت الفاظ میں مذمت کی، جو پارلیمنٹ کو برا سمجھنے والوں کو کوئی حق نہیں کہ وہ پاکستان میں سیاست کریں،جو پارلیمنٹ کو نہیں مانتے ان کے استعفی کی بھی کوئی حیثیت نہیں ہے۔

تفصیلات کے مطابق قائد حزب اختلاف سیدخورشید احمد شاہ نے عمران خان کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ جو پارلیمنٹ کو برا سمجھتے ھیں انہیں کوئی حق نہیں کہ وہ پاکستان میں سیاست کریں۔ عمران خان کے پارلیمنٹ سے متعلق الفاظ کی مذمت کرتا ہوں۔

خورشید شاہ نے مزید کہا کہ قصور پارلیمنٹ کا نہیں حکومت کا ہوتا ہے۔ پاکستان میں پارلیمنٹ پہلے دن سے ہوتی تو بڑے بڑے سانحے نہ پیش نہ آتے۔ پارلیمنٹ کو اس کا وقار نہ دینا حکومتوں اور ہماری ناکامی ہے۔