جاتی امرا میں نون لیگ کے بڑوں کی بیٹھک، سینٹ انتخابات پر مشاورت

جاتی امرا میں نون لیگ کے بڑوں کی بیٹھک، سینٹ انتخابات پر مشاورت


لاہور ن(24نیوز)  سابق وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف سے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے ملاقات کی، ملاقات میں   سیاسی صورتحال اور سینٹ انتخابات پر مشاورت کی گئی۔

تفصیلاے کے مطابق زیراعظم شاہد خاقان عباسی اجلاس میں خصوصی شرکت کیلئے لاہور پہنچے جہاں وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے ائیرپورٹ پر ان کا استقبال کیا، وزیراعظم کے ہمراہ مشیر خزانہ مفتاح اسماعیل اور وزیر مملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب بھی تھیں۔
وزیراعظم شاہد خاقان عباسی ائیر پورٹ سے جاتی امرا پہنچے جہاں ان کی پہلے میاں نوازشریف سے ملاقات ہوئی جو بعد میں اجلاس میں تبدیل ہوگئی۔میاں نوازشریف کی زیر صدارت اجلاس میں وزیراعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب کے علاوہ خواجہ آصف، خواجہ سعد رفیق، پرویز رشید اور مفتاح اسماعیل سمیت دیگر شریک تھے۔
اجلاس میں ملکی سیاسی صورتحال،سینیٹ انتخابات ،ترقیاتی کاموں اور بلوچستان کی صورتحال پر غور کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق  نوازشریف کی زیرصدارت دوپہر کو بلوچستان سے متعلق ایک علیحدہ اجلاس ہوگا جس میں بلوچستان سے مسلم لیگ (ن) کا وفد شرکت کرے ،اجلاس وزیراعظم آزاد کشمیرراجا فاروق حیدر ،عبدالقادر بلوچ،میر حاصل بزنجو،محمود خان اچکزئی شریک ہوں گے  جبکہ بلوچستان کی صورتحال پرہونیوالے اجلاس میں بلوچ رہنما شریک ہوں گے۔

مزید جاننے کیلئے ویڈیو دیکھیں: