ڈونلڈ ٹرمپ کا اپنے خلاف میڈیا مہم کا جوابی وار


نیویارک(24نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ہر منطق ہی الٹی، میڈیا ہاؤسز کے لئے جعلی نیوز ایوارڈ کا اعلان کر دیا،جعلی خبروں پر سی این این،اے بی سی نیوزکو ایوارڈ کا حقدار قرار دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کے امریکی صدر بننے کے بعدغلط پالیسوں پر عالمی میڈیا نے انہیں آڑے ہاتھوں لیا۔ جوابی وار میں صدر ٹرمپ نے تنقید کرنے والے چینلز اوراخبارات کے لئے جعلی نیوز ایوارڈز کا اعلان کردیا۔ ایوارڈ کی فہرست میں امریکا کے معرو ف چینلز اوراخبارات بھی شامل ہیں۔

واضح رہے کہ ٹرمپ نے تسلیم کیا کہ 90فیصد میڈیا کوریج ان کے خلاف اورمنفی رہی۔ نیویارک ٹائمزاور اے بی سی نیوز کواسٹاک مارکیٹ ڈوبنے کی خبر پر ٹرمپ نے جعلی نیوزایوارڈ کا حقدارقرار دیا۔