پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ لڑی:امریکی حکام

پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ لڑی:امریکی حکام


اسلام آباد(24نیوز)  امریکی رہنماؤں کا پاکستان کے دوروں کے دوران پاکستان کی سول اور عسکری قیادت سےکن کن امور پر بات کی؟ 24 نیوز نے ان ملاقاتوں کی اندرونی کہانی کا پتہ چلا لیا۔

تفصیلات  کے مطابق امریکی رہنماؤں نے اپنی یاترا پر پاکستان کی قربانیوں کو تسلیم کیا۔ امریکی احکام نے یہ بھی تسلیم کیا کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ لڑی، پاکستان نے حقانی نیٹ کے خلاف بھی کارروائی کی اور افغانستان میں دہشت گردی کا ذمہ دار پاکستان نہیں ہے۔

واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کہ پاکستان کے خلاف متنازع بیان پہ پاکستانی اعلیٰ عہد یداروں اور حکومتی اراکین نے بھرپور رد عملدیاتھا جس پر متحدہ امریکہ نے ہوش کے ناخن لیے اور اپنے صدر کی بے وقوفیوں کی بھرپائی کے لیے اقدامات کا آغاز کیا۔