عمران خان کے جھوٹ کو بے نقاب کریں گے:دانیال عزیز


اسلام آباد(24نیوز) نج کاری کے وزیر دانیال عزیز نے کہاکہ عمران خان کے جھوٹ کو سپریم کورٹ میں بے نقاب کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق ن لیگی رہنما دانیال عزیز نے پارلیمینٹ ہاؤس کے باہر عمران خان اور اپوزیشن جماعتوں کے الحاق کو عجوبہ قرار دے دیا۔ کہتے ہیں ناکام لوگ پارلیمینٹ پر غصہ کیوں نکال رہے ہیں۔ دانیال عزیز کا دعویٰ کیا کہ عوام نے اپوزیشن کے جلسے کو مسترد کردیا ہے۔

دانیال عزیز نے حکومت کی اقتصادی اور خارجہ پالیسیوں کی بھی تعریف کی،اور مزید کہا کہ ناکام لوگ پارلیمینٹ پر غصہ نکال رہے ہیں۔ عمران خان کے جھوٹ کو بے نقاب کریں گے۔ عوام نے اپوزیشن کے جلسے کو مسترد کردیا ہے۔