خواجہ برادران آزاد ہوں گے یا قید؟ فیصلہ آگیا



لاہور ہائیکورٹ کا بڑا فیصلہ، خواجہ برادران کی درخواست ضمانت خارج کردی۔

لاہور ہائیکورٹ میں جسٹس علی باقرنجفی کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے پیراگون ہاؤسنگ اسکینڈل میں ملوث ملزمان خواجہ سعد رفیق اور خواجہ سلمان رفیق کی درخواست ضمانت  پر سماعت کی ۔ جس میں عدالت نے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے ملزمان کی درخواست ضمانت مسترد کردی۔فیصلے کی وجوہات تفصیلی فیصلے میں بیان کی جائیں گی ۔ دوسری جانب خواجہ برادران نے ہائیکورٹ کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔