عمران خان صرف نالائق اعظم نہیں فاشسٹ اعظم بھی ہے: مریم نواز

عمران خان صرف نالائق اعظم نہیں فاشسٹ اعظم بھی ہے: مریم نواز


 گوجرانوالہ( 24نیوز ) مریم نواز نے ایک بار پھر  وزیراعظم عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ نالائق اعظم نہیں، فاشسٹ اعظم بھی ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی نائب صدر اور سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی نے گوجرانوالہ میں اپنے کارکن کی گرفتاری پر ٹویٹ کیا ہے کہ' اعلیٰ سیاسی قیادت سے لے کر پارٹی کارکنوں تک کی گرفتاریاں۔ اسمبلی کو کنٹینر میں بدل دینا۔ انتقام اور ریاستی دہشت گردی کو ہوا دینا۔ یہ نالائق اعظم نہیں، فاشسٹ اعظم بھی ہے، مریم نواز کاکہنا تھا کہ ' جب تمہیں پتہ تھا کہ تم تنقید برداشت نہیں کر سکتے تو کیوں چور دروازے سے آئے؟ اب تمھارا گھیراؤ ہو گا انشاءاللہ !

  مریم نواز  نے ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ جو جماعت 5 سسل لگاتار دن رات منتخب حکومت پر حملے کرتی رہی، جس کے سپورٹرز نےسوشل میڈیا پر 5 سال طوفان بدتمیزی مچائے رکھا، اس جماعت سے آج تنقید برداشت نہیں ہو رہی؟وکلاء کی ذمہ داری لگا دی گئی ہے مگر مسلم لیگ ن کو بطور جماعت کارکنان کے ساتھ کھڑا ہونا چاہیے۔

ان کا مزید کہناتھا کہ'سپریم کورٹ کے معزز ترین جج کے خلاف سوشل میڈیا پر بغیر کسی ثبوت کے کردار کشی کی بدترین مہم چلانے پر ایف آئی اے حرکت میں آئے گا یا نہیں ؟ یہ مہم خود حکومت کی جانب سے چلائی گئی ہے۔ شرمناک !