حاجی خان فروش سائیکل پر اسلام آباد سے رحیم یار خان پہنچ گیا


رحیم یار خان (24 نیوز) امن کا پیغام لیے اسلام آباد سے چلنے والا سائیکلسٹ حاجی خان فروش رحیم یارخان پہنچ گیا۔ حاجی خان فروش 8دن کا سفر طے کر کے رحیم یارخان پہنچا۔

پاکستانی عوام کو پیار، محبت، امن اور بھائی چارے کا پیغام دینے والے 54 سالہ سائیکلسٹ حاجی خان فروش نے 10 مارچ سے اپنے سفر کا آغاز کیا۔

یہ بھی پڑھئے: سپر لیگ فائنل،کراچی میزبانی کیلئے تیار
 
نگر نگر گھومنے کے بعد 8 دن بعد رحیم یار خان پہنچا تو اس کا شاندار استقبال کیا گیا۔ حاجی خان فروش کو رحیم یارخان کے باسیوں نے پیغام دیا کہ محبت اور امن کے پیغام میں وہ ان کے ساتھ ہیں۔

حاجی خان فروش کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کی اس لہر میں پاکستان میں امن کا پیغام لے کر وہ سائیکل پر قریہ قریہ، شہر شہر جا رہے ہیں۔

ضرور پڑھئے: پی ایس ایل فائنل کے پاسز کس کس کو ملیں گے؟ وزیر اعلیٰ سندھ نے بتا دیا

خیال رہے کہ حاجی خان فروش 23مارچ کو کوئٹہ پہنچیں گے اور بلوچستان کی عوام کو پیغام دیں گے کہ پورا پاکستان ان سے محبت کرتا ہے۔

واضح رہے کہ حاجی خان فروش نے عبدالستار ایدھی اور شہدائے کارساز کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے لیے صوابی سے کراچی کا سفر کیا تھا جو 13 دن پر مشتمل تھا۔