آصف زرداری، عمران خان ایک ہی سکے کے دو رخ ہیں:نواز شریف


سانگلہ ہل (24نیوز): ہم کام کرنے والے ہیں ہم نے اندھیروں کو بھگایا ہے، زرداری اور عمران خان ایک ہی سکے کے دو رخ ہیں، آج میں سانگلہ ہل میں عجیب جوش وخروش دیکھ رہا ہوں، سابق وزیراعظم نواز شریف کاجلسے سے خطاب۔

سانگلہ ہل میں ہونے والے ن لیگ کے جلسے کے دوران خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کا کہنا تھا کہ آج میں سانگلہ ہل میں عجیب جوش وخروش دیکھ رہا ہوں،انہوں نے کہا کہ سانگلہ ہل موٹروے بننے والا ہے، سوئی گیس بھی آرہی ہے، برجیس طاہر کو کہا تھا کہ گیس آکر رہی گی،کام کر کے دیکھایا ہے اور اندھیروں کو بھگایا ہے بجلی لے کر آئیں ہیں، ملک کو ترقی کی بلندیوں پر لے کر گئیں ہے، بچیوں کے کالج بھی بن رہے ہیں اور آئندہ یونیورسٹی بھی یہاں پر بنے گی، کیا کسی اور پارٹی نے یہ کر کے دیکھایا ہے؟

انہوں نے کہا کہ عمران خان کے سینیٹرز نے سینیٹ الیکشن میں قطار میں لگ کر تیر کو ووٹ ڈالا، آصف زرداری اور عمران خان ایک ہی سکے کے دو رخ ہیں، دونوں بھائی بھائی ہیں جو عوام کو دھوکا دے رہے ہیں، نئے پاکستان کی بات دھوکا ہے، یہ لوگ مہرے ہیں اور مہرے عوام کے ساتھ مخلص نہیں ہوتے، عمران نیا پاکستان بناتے بناتے پرانے کی طرف چلے گئے۔

سانگلہ ہل میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے ن لیگ کے رہنما حمزہ شہبازکہتے ہیں کہ نوازشریف کوصرف قائد کہنے سے مزانہیں آتا، کنٹینر پر چڑھ کر گالیاں دینے سے کوئی لیڈر نہیں بن جاتا، نوازشریف بننے کیلئے بڑے پاپڑ بیلنے پڑتے ہیں، عدلیہ بحالی تحریک کے دوران نوازشریف اپنی جان خطرے میں ڈال کر سڑکوں پر نکلے۔دل کہتا ہے نوازشریف کے نام کے ساتھ وزیراعظم لگے۔عمران خان کبھی دھاندلی کبھی کنٹینر کے پیچھے چھپتے ہیں۔ نوازشریف نے پاکستان کے اندھیروں کو اجالوں میں بدل دیا۔