گرین لائن منصوبہ عوام کیلئے درد سر بن گیا

گرین لائن منصوبہ عوام کیلئے درد سر بن گیا


کراچی (24نیوز)شہرقائدمیں گرین لائن منصوبہ تاحال مکمل نہ ہوسکا، 16 ارب 85 کروڑ سے شروع ہونے والا منصوبہ دسمبر 2017 میں مکمل ہونا تھا۔شہریوں نےمنصوبہ فوری طور مکمل کرنے کا مطالبہ کردیا ۔

ضرور پڑھیں:جگن@9، 20نومبر2019

کراچی کے شہریوں کا ڈریم پروجیکٹ گریں لائن بس پروجیکٹ کب مکمل ہوگا ، اب بھی ہے یہ ایک بڑا سوا ل ، مسلم لیگ ن کی دور حکومت میں گرین لائن پروجیکٹ دسمبر 2016 میں شروع ہو اتھا ،16 ارب 85 کروڑ روپے مالیت کے اس منصوبے کو دسمبر 2017 میں مکمل ہونا تھا ۔ تاہم منصوبے کی تکمیل میں تاخیر کے باعث اب اس کی مالیت بھی بڑھ 24 ارب روپے سے تجاوز کرچکی ہے ۔ 

21 کلومیٹر طویل گرین لائن میٹرو بس منصوبے پراب بھی 23فیصد تعمیراتی کام باقی ہے ،منصوبہ مکمل نہ ہونے کے باعث شہری بھی مایوس ہیں اور انہوں وفاقی حکومت سے منصوبے کی فوری تکمیل کا مطالبہ کرتے ہیں ۔

دوسری جانب گرین لائن منصوبے پر سفر کی سہولت فراہم کرنے والی بسیں بھی تاحال کاغذوں پر ہی سفر کر رہی ہیں، گرین لائن میٹرومنصوبے کے لئے بسیں کون خریدے گا یہ بھی فیصلہ نہیں ہوسکا ہے، وزیراعظم عمران خان نے گرین لائن میٹرو کے لیے بسیں فراہم کرنے کا اعلان کیا تھا، لیکن گذشتہ سال 15 دسمبر 2018 کو وفاق نے گرین لائن میٹروبس کا ٹریک سندھ حکومت کے حوالے کرنے کی یقین دہانی کرائی تھی۔

اظہر تھراج

Senior Content Writer