کوئٹہ حملہ،شہید اہلکار کا جسد خاکی ورثا ءکے حوالے

کوئٹہ حملہ،شہید اہلکار کا جسد خاکی ورثا ءکے حوالے


کوئٹہ ( 24نیوز )کوئٹہ کو بہادر فورسز نے بڑی تباہی سے بچالیا،واقعہ کی تحقیقات جاری ہیں، واقعے میں شہید پولیس اہلکار محمد ادریس کا جسد خاکی ورثا کے حوالے کر دیا گیا۔
کوئٹہ میں ایف سی مدد گار سینٹر حملے کی تحقیقات کا عمل جاری ہیں، ائیرپورٹ روڈ پر واقعہ ایف سی مددگار سینٹر کو گزشتہ شب دہشت گردوں نے نشانہ بنانے کی کوشش کی،تاہم فورسز کی بروقت کارووائی نے امن دشمنوں کا حملہ پسپا کر دیا ۔
جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کیے جارہے ہیں، حملہ آوروں کے اعضا فرانزک لیبارٹری بجھوائے جائیں گے جہاں ان کا ڈی این اے ٹیسٹ کیا جائے گا جبکہ انگوٹھوں کے نشانات کی تصدیق کےلئے نادرہ سے بھی مدد ک لی جائے گی ۔
حملے میں شہید اہلکار محمد ادریس کے جسد خاکی کو سرکاری اعزاز کے ساتھ ورثا کے حوالے کر دیا گیا۔