کراچی ٹریفک پولیس کی قسمت جاگ اٹھی،جدید موٹرسائیکل مل گئے

کراچی ٹریفک پولیس کی قسمت جاگ اٹھی،جدید موٹرسائیکل مل گئے


کراچی( 24نیوز )کراچی میں ٹریفک پولیس کی قسمت جاگ اٹھی، ٹریفک سیکشن آفیسرز اور پائیلٹ ڈیوٹی انجام دینے والے افسران میں 100 جدید 250 سی سی موٹرسائیکلیں تقسیم کردی گئیں۔
تفصیلات کے مطابق موٹرسائیکلیں تقسیم کیے جانے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آئی جی سندھ نے ٹریفک پولیس پر تنقید بھی کی، انہوں نے کہا ہے کہ ٹریفک اہلکار سندھ پولیس کا چہرہ ہیں، جو کہ شہریوں کو اچھا دکھائی دینا چاہیے،ٹریفک پولیس اہلکار کراچی میں اب دھوم مچائیں گے،، یعنی اب انہیں 2005 کے بعد نئی اور جدید ہیوی بائکس مل گئیں ہیں۔
نئے موٹر سائیکل ملنے پر آئی جی سندھ نے خوشی کا اظہار کیا، ساتھ ہی کہا کہ ٹریفک پولیس اہلکار میں برداشت زیادہ ہونی چاہیئے۔
جاپان سے درآمد کی گئی 250 سی سی 100 موٹرسائیکلوں میں سے 88 سیکشن افیسرز اور پائیلٹ ڈیوٹی کرنے والے افسران کو دی گئی جبکہ 12 موٹرسائیکلیں اندرون سندھ کے ٹریفک افسران کو دی گئیں۔