محمد حفیظ کو آئی سی سی کے طریقہ کار پہ تنقید مہنگی پڑ گئی

محمد حفیظ کو آئی سی سی کے طریقہ کار پہ تنقید مہنگی پڑ گئی


لاہور(24نیوز) مشکوک باؤلنگ ایکشن کے معاملے میں آئی سی سی کے طریقہ کارپر تنقید پروفیسر محمد حفیظ کو مہنگی پڑ گئی، پی سی بی نے آل راؤنڈر کو شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے سات روز میں جواب طلب کرلیا۔

 تفصیلات کے مطابق مشکوک باؤلنگ ایکشن کے معاملے میں آئی سی سی پر تنقیدکیوں کی، پی سی بی نے پروفیسر سے وضاحت طلب کرلی پاکستان کرکٹ بورڈ نے سینٹرل کنٹریکٹ کی خلاف ورزی پر محمد حفیظ کو شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے ان سے سات روز میں جوب طلب کرلیا۔

محمد حفیظ نے چند روز قبل ایک انٹرویو میں مشکوک باؤلنگ ایکشن کے معاملے پر آئی سی سی پر کڑی تنقید کی تھی، انٹرویو میں محمد حفیظ نے قومی سلیکشن کمیٹی اور ٹیم انتظامیہ کے رویے کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

اس ماہ کے اوائل ہی میں محمد حفیظ نے آئی سی سی کا باؤلنگ ایکشن ٹیسٹ کلئیر کیا ہے جس کے بعد ان کو دوبارہ ڈومیسٹک کرکٹ اور انٹرنیشنل کرکٹ میں باؤلنگ کرنے کی اجازت مل گئی ہے۔اگر پروفیسر نے سات روز کے اندر پی سی بی کو شوکازنوٹس کا جواب نہ دیا تو ان کے خلاف بورڈ انتظامیہ تادببی کاروائی کرنے کا حقمحفوظ رکھتی ہے۔

دوسری جانب آئرلینڈ کے خلاف واحد ٹیسٹ میچ میں کامیا بی کے بعد شاہین کل سے انگلینڈ کے خلاف دوٹیسٹ میچوں کی سیریز کی تیاریوں کے لئے لیسٹر شائر کے خلاف دوروزہ میچ کھیلیں گے۔انگلینڈ کے خلاف سیریز سے قبل ہی قومی ٹیم کے فٹنس مسائل میں اضافہ ہو گیا۔ محمد عامرفٹنس مسائل کا شکار ہیں ان کے متبادل کا فیصلہ دوروزہ میچ کے بعد کیا جائے گا۔

قومی ٹیم نے لیسٹر شائر کے خلاف میچ کی تیاریوں کے لئے لیسٹر میں تین گھنٹے تک بھرپوٹریننگ سیشن میں حصہ لیا، فاسٹ باؤلر محمد عامر نے بھی ٹیم کے ہمراہ ٹریننگ کی۔آئرلینڈ کے خلاف کامیابی میں اہم کردار اداکرنے والے بابر اعظم کہتے ہیں کہ کنڈیشنز مشکل ضرور ہیں مگر آئرلینڈ کے خلاف کامیابی کے بعد پرعزم ہیں کہ انگلینڈ کے خلاف بھی اچھی کارکردگی دکھائیں گے۔

آئرلینڈ کے خلاف واحد ٹیسٹ میں کامیابی کے بعد انگلینڈ کے خلاف 24 مئی سے شروع ہونے والے لارڈز ٹیسٹ کے لئے قومی ٹیم کی بیٹنگ لائن اپ میں کسی بڑی تبدیلی کا امکان نہیں ہے تاہم باؤلنگ میں محمد عامر کے متبادل کا فیصلہ ان کی فٹنس کا جائزہ لے کر کیا جائے گا۔

شازیہ بشیر

   Shazia Bashir   Edito