نیب لاہور کی شریف فیملی کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش

نیب لاہور کی شریف فیملی کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش


(24 نیوز): نیب لاہورنے  پانامہ میں شامل شریف فیملی کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش کرتے ہوئے نیب ہیڈکواٹرز اسلام آباد کو خط لکھ دیا۔

تفصیلات کے مطابق نیب لاہور نےشریف خاندان کےمقدمات کے حوالے سے نیب ہیڈ کواٹرز کو درخواست کردی ہے،درخواست میں نوازشریف، حسن، حسین، مریم نوازاورکیپٹن(ر)صفدرکے نام اسی ایل میں ڈالنے کی سفارش کی گئی ہے۔ نیب ہیڈ کواٹرزاسلام آباد نیب لاہور کی سفارش پر غور کرے گا اور اگر نام ای سی ایل میں ڈالنے کا فیصلہ کیا گیا تو  یہ درخواست وزارت داخلہ کو بھیجوا  دی جائے گی۔

واضح رہے کہ چیئرمین نیب نے اس سے قبل حسن اور حسین نواز کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش مسترد کر دی تھی۔