بچوں کے ہر دلعزیز کارٹون مکی ماؤس کی آج 89 ویں سالگرہ

بچوں کے ہر دلعزیز کارٹون مکی ماؤس کی آج 89 ویں سالگرہ


لاس اینجلس(24نیوز) ہوں بچے اور کارٹون نہ دیکھین یہ ممکن نہیں، مکی ماؤس ہر دور کے بچوں کا ہر دلعزیز کارٹون کریکٹر رہا ہے، مکی ماؤس کی آج 89ویں سالگرہ منائی جارہی ہے،والٹ ڈزنی کی اس تخلیق کو پہلی بار 1928 میں اسکرین پر متعارف کرایا گیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق مکی ماؤس کی پہلی فلم اسٹیم بوٹ ولی تھی، 1978ء میں مکی ماؤس کو واک آف فیم میں شامل ہونے کا اعزاز بھی حاصل ہے,اس شرارتی چوہے کو اب تک 140 سے زائد فلموں میں پیش کیا جا چکا ہے۔

مکی ماؤس کے تخلیق کار فریڈ مور اور فلائیڈ گورڈ فرسن تھے، مکی ماؤس کے لئے والٹ ڈزنی، جمی میکڈونلڈ، وین الوائن، بریٹ ایوان اور کرس دائمنٹول نے اپنی آوازوں کا جادو جگایا۔

مکی ماؤس آج بھی پہلے دن کی طرح مقبول ہے، لیکن اس کی دوست منی ماؤس کی شہرت بھی کسی سے کم نہیں۔