اراکین کی اجلاس میں عدم دلچسپی،قومی اسمبلی میں ایک اور جیمر لگا دیا گیا

اراکین کی اجلاس میں عدم دلچسپی،قومی اسمبلی میں ایک اور جیمر لگا دیا گیا


اسلام آباد (24 نیوز) اراکین پارلیمنٹ اجلاس میں عدم دلچسپی کی وجہ سے ایوان میں ایک اور جیمر لگا دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اراکین پارلیمنٹ کی قومی اسمبلی اجلاس میں عدم دلچسپی کی وجہ سے ایوان میں ایک اور جیمر لگا دیا گیا ہے۔

ارکان اسمبلی کے موباِئل فونز بھی دوران اجلاس بجتے رہتے ہیں ، بار ہا تنبیہ کرنے کے باوجود بھی ارکان کے غیر سنجیدہ رویہ پر یہ فیصلہ کیا گیا ہے ، اس سے پہلے پارلیمنٹ میں ایک جیمر لگا ہوا تھا۔