امریکا کا ایک بار پھر پاکستان سے ڈو مور کا مطالبہ

امریکا کا ایک بار پھر پاکستان سے ڈو مور کا مطالبہ


24نیوز : امریکا کی جانب سے ایک بار پھر ڈو مور کا مطالبہ، امریکا کا مطالبہ ہے کہ پاکستان کو افغان پالیسی میں تبدیلی لانا ہوگی، پاکستان نےکچھ اقدامات کئےتاہم مزید اقدامات کی ضرورت ہے۔

تفصیلات کے مطابق امریکا کی جانب سے ایک بار پھر ڈو مور کا مطالبہ کر دیا گیا، امریکی محکمہ خارجہ کے قائمقام ڈپٹی اسسٹنٹ سیکریٹری برائے پاکستان ہنری انشر کا کہنا ہے کہ پاکستان کو افغانستان میں قیام امن کے حوالے سے اپنی پالیسی میں تبدیلی لانا ہوگی،افغانستان میں امن اور استحکام لانا امریکا کی بنیادی پالیسی ہے۔  پاک امریکا تعلقات کے حوالے سے یہ بات بہت اہم ہے۔

 انہوں نےمزید کہا کہ پاکستان کی جانب سے کچھ اقدامات کئے گئے ہیں تاہم مزید اقدامات کی ضرورت ہے، ہنری انشر کا یہ بھی کہنا تھا کہ طالبان کو مذاکرات کی میز پر لاکر پاکستان نتیجہ نہیں دے سکتا مگر تعمیری کردار ضرور ادا کرسکتا ہے۔