فلمسٹار میرا کا ستارہ پھر سے گردش میں آگیا

فلمسٹار میرا کا ستارہ پھر سے گردش میں آگیا


24نیوز:فلمسٹار میرا کیخلاف نکاح پرنکاح کاکیس دوبارہ کھولنےکی درخواست دائر،عتیق الرحمان نے نکاح پرنکاح کاکیس کھولنےکی درخواست دائر کی۔

تفصیلات کے مطابق   فلمسٹار میراکیخلاف نکاح پرنکاح کاکیس دوبارہ کھولنےکی درخواست دائر  کر دی گئی، عتیق الرحمان نے نکاح پرنکاح کاکیس کھولنےکی درخواست دائر کی ، سپیشل جوڈیشل مجسٹریٹ کینٹ کی عدالت میں درخواست دائر کی ،جبکہ عتیق الرحمان نےنصیراحمد ایڈووکیٹ کی وساطت سے درخواست دائرکی۔

درخواست گزار  نے موقف اختیار کیا کہ  سول عدالت نے میراکوعتیق کی بیوی قراردیاہے، عدالت میں میراکیخلاف نکاح پرنکاح کاکیس زیرالتوا ہے، میرا کیخلاف کیس دوبارہ کھول کرنکاح پرنکاح کی سزا دی جائے، عدالت نے درخواست پرکیس دوبارہ ریکارڈروم سے طلب کرلیا ، درخواست گزارعتیق کے وکیل کو25اکتوبرکوبحث کی ہدایت کردی۔