پاکستان نے افغانستان سے اتحادی فوج کے انخلا کی مخالفت کردی

پاکستان نے افغانستان سے اتحادی فوج کے انخلا کی مخالفت کردی


اسلام آباد(24نیوز) پاکستا ن نے افغانستان کے حالات بہترہونے تک اتحادی فوج کے انخلا کی مخالفت کردی،افغان مسئلے کا کوئی فوجی حل نہیں۔دفترخارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں کیمیائی ہتھیاروں کا استعمال نہیں کیا توآزادانہ تحقیقات کرانے سے کیوں گھبراتا ہے؟۔

ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹرفیصل کا کہنا تھا کہ پاکستان کا موقف دیرینہ ہے کہ افغان مسئلے کا کوئی فوجی حل موجود نہیں۔ امریکہ اور افغانستان اس موقف کو سمجھ رہے ہیں۔ پاکستان چاہتا ہے جب تک افغانستان کے حالات بہتر نہیں ہوتے اتحادی فوج کا انخلا نہ ہو۔

ترجمان کاکہنا تھا کہ مقبوضہ وادی میں بھارتی مظالم کا سلسلہ جاری ہے۔ پی ایچ ڈی اسکالر ڈاکٹر منان وانی سمیت سات کشمیریوں کو شہید کیا گیا۔ مقبوضہ کشمیر میں کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کا معاملہ ٹھوس رپورٹس کی بنیاد پراٹھایا،بھارت اگر اس کو جھٹلا سکتا ہے تو آزادانہ تحقیقات کرا لے۔۔چہلم حضرت امام حسینؓ کے موقع پر ویزوں سے متعلق ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ ویزوں کا مسئلہ کافی حد تک حل ہو گیا ہے۔