طوفانی قہقوں کادوسرا نام ,عمرشریف نے 62 بہاریں دیکھ لیں


کراچی(24نیوز) اداکاری سے قہقوں کا طوفان برپا کردینے والے عمر شریف نے زندگی کی 62 بہاریں دیکھ لیں،نامور فنکار نے اپنی اداکاری کے ذریعے نہ صرف ملک بلکہ ہندوستان میں بھی مقبولیت کے ریکارڈ قائم کیے،عمر شریف کے مداح آج ان کا 62 واں یوم پیدائش منارہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق عالمی شہرت یافتہ معروف کامیڈین عمر شریف جن کی اداکاری سے بے ساختہ قہقہوں کا طوفان سا آجاتا ہے۔ ٹی وی، اسٹیج ایکٹر، فلم ڈائریکٹر، کمپوزر، شاعر، مصنف، پروڈیوسر یہ تمام صلاحیتیں عمر شریف کی شخصیت کی پہچان ہیں۔ 14 سال کی عمر میں شوبز کی دنیا میں قدم رکھنے والے عمر شریف اپنی محنت کی بدولت کامیابیوں کی بلندیوں پر پہنچے۔ اسٹیج و تھیٹر کی تاریخ عمر شریف کے ذکر کے بغیر ادھوری ہے۔

علاوہ ازیں نامور فنکار نے اپنی اداکاری کے ذریعے نہ صرف ملک بلکہ ہندوستان میں بھی مقبولیت کے ریکارڈ قائم کیے۔ مزاحیہ اداکاری سے دنیا بھر کی توجہ حاصل کرنے والے عمر شریف 19 اپریل 1955 کو کراچی کے علاقہ لیاقت آباد میں پیدا ہوئے ۔عمر شریف کے مداح ان کا 62 واں یوم پیدائش منارہے ہیں۔