مودی کی مہربانیاں،دنیا میں بھارت کو ’جمہوریۂ خوف ‘قرار دے دیا گیا


24 نیوز: بھارت کو ’جمہوریہ خوف ‘قرار دےدیا،  بچوں سے زیادتی کے واقعات پرنریندرمودی سزاوار،بھارتی وزیر اعظم کے دورہ برطانیہ کے موقع پر لندن میں ہزاروں افراد نے مظاہرہ بھی کیا۔

تفصیلات کے مطابق برطانوی اخبار دی گارجیئن نے اپنے کالم میں لکھا ہے کہ بھارت جمہوریہ خوف ہے۔ برطانوی اخبار کا مزید کہنا ہے کہ بچوں سے زیادتی پر بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو سزا وار ٹھہرایا جائے۔ بھارت میں زیادتی کے واقعات محض بے قابو مذہبی جنونیت نہیں بلکہ فاشزم پر مبنی ہندو ریاست کی جانب اقدام ہیں۔

واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی بربریت کے باعث معصوم افراد کے بہیمانہ قتل، ننھی بچی آصفہ کو زیادتی کے بعد قتل کرنے کے خلاف بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے دورۂ برطانیہ کے موقع پر لندن میں ہزاروں افراد نے احتجاج کیا۔

اس موقع پر کشمیری کمیونٹی کا کہنا تھا کہ کشمیر کامسئلہ حل کیاجائے جبکہ سکھ کمیونٹی نےخالصتان اس حمایت میں نعرے بھی لگائے۔ مظاہرےمیں مسلمانوں کے خلاف ناروا سلوک روکنے کا مطالبہ کیا گیا۔علاوہ ازیں مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ بھارت کو انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے روکا جائے۔