سندھ یونیورسٹی جام شورو میں اردو زبان پر پابندی

سندھ یونیورسٹی جام شورو میں اردو زبان پر پابندی


کراچی(24نیوز) سندھ یونیورسٹی جام شورو میں انوکھی منطق اردو زبان پر پابندی عائد کردی گئی۔ یونیورسٹی کی حدود میں سندھی اور انگریزی زبان کا استعمال کیا جائے۔

تفصیلات کے مطابق سندھ یونیورسٹی جام شورو میں اردو زبان پر پابندی عائد کردی گئی۔ یونیورسٹی حدود میں موجود عمارتوں اور بورڈز پر صرف سندھی اور انگریزی زبان استعمال کی جائے۔

یہ بھی پڑھیں:محکمہ سکول ایجوکیشن نے طلبا کیلئے اہم علان کر دیا
 
  یونیورسٹی ذرائع کے مطابق اس حکم کے بعد اردو میں تحریر عبارتوں اور ناموں کو مٹانے کا خدشہ ہے۔ سندھ یونیورسٹی ترجمان کے مطابق وہ غیر حاضر تھے انہیں اس بات کا علم نہیں۔ جبکہ وائس چانسلر نے موقف دینے سے انکار کردیا۔