انگلش پریمیئر لیگ: مانچسٹر سٹی سب سے آگے، یونائٹیڈ کا دوسرا نمبر


 24نیوز: انگلش پریمیئر لیگ میں مانچسٹر یونائیٹڈ نےاے ایف سی بروموچ کو دو صفر سے شکست دے کر ایک اور کامیابی اپنے نام کرلی۔ یونائیٹڈ 74 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر آگئی۔

تفصیلات کے مطابق انگلش پریمیئر لیگ میں ٹیموں کی فتح وشکست کا سلسلہ جاری وساری ہے۔ مانچسٹر یونائیٹڈ نے اے ایف سی بروموچ کو دو صفر سے شکست دے کر لیگ میں ایک اور کامیابی اپنے نام کرلی۔ مانچسٹر یونائیٹڈ کی ٹیم نے جارحانہ انداز میں میچ کاآغازکیا اور پورے میچ پرکھیل چھائی رہی۔ مانچسٹر یونائیٹڈ کے کرس سمالنگ نے 28 ویں منٹ میں گیند کو گول پوسٹ کی راہ دکھا کر اپنی ٹیم کو ایک گولی کی برتری دلادی جو کہ پہلے ہاف کے اختتام تک برقرار رہی۔

یہ بھی پڑھیں:جاوید میانداد کے تاریخی چھکے کو 32 سال ہوگئے

دوسرے ہاف میں بھی یونائیٹڈ کی ٹیم نے جارحانہ انداز اپنائے رکھا اور کھیل کے 70 ویں منٹ میں رومیلو لوکاکو نے گول کرکے اپنی ٹیم کو دوصفر کی برتری دلادی۔اس کامیابی کے بعد مانچسٹر یونائیٹڈ کی ٹیم 34 میچوں میں 74پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر آگئی مانچسٹر سٹی کی ٹیم 83 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر براجمان ہے۔