علی ظفر نے کئی بار جنسی ہراساں کیا،میشا شفیع کا الزام


24 نیوز: نامور ماڈل و سنگر میشا شفیع کا گلوکارعلی ظفر پر بڑا  الزام، کہتی ہیں علی ظفر نے مجھے کئی بار جنسی ہراساں کیا۔

تفصیلات کے مطابق میشا شفیع نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹرپر اپنے چاہنے والوں کو ایسی بات بتا دی جس کی بعد شوبز سے انڈسٹری میں تہلکہ مچ گیا۔ میشا شفیع نے علی ظفر پر شرمناک الزام لگاتے ہوئے کہا کہ علی ظفر نے انہیں متعدد بار جنسی ہراساں کیا ہے۔ اور یہ سلسلہ تب سے جاری تھا جب وہ انٹرٹینمینٹ کی دینامیں اپنا نام بنا چکی تھیں۔

واضح رہے کہ اسی حوالے سے امریکی اداکارہ ایلسا میلانو نے ٹوئٹر پر ’می ٹو‘ (MeToo#) یعنی ’میں بھی‘ کے عنوان سے ایک ٹرینڈ کا آغاز کیا۔ اداکارہ نے تمام خواتین سے درخواست کی کہ اگر آپ کو بھی کبھی کسی نے جنسی طور پر ہراساں کیا یا آپ پر تشدد کیا ہے تو اپنے اسٹیٹس میں 'می ٹو' لکھیں۔ اس سے ہم لوگوں کو اس بات کا اندازہ دلا سکتے ہیں کہ یہ مسئلہ کتنا بڑا ہے۔ میشا شفیع نے اپنے اس بیان کہ بعد اپنے آپ کو ’می ٹو‘ کا حصہ بنا لیا ہے۔

   میشا شفیع نے مزید کہا کہ میں ایک پر اعتماد لڑکی ہوں اس لیے اپنےخلاف ایسی ہونے والی زیادتی کے خلاف کھل کے بول سکتی ہوں۔لیکن ہماری معاشرے میں بہت سی ایسی خواتین ہیں جن کے ساتھ ایسے واقعات ہو جاتے ہیں پر وہ ان واقعات پر بولنے سے قاصر ہوتیں ہیں۔جب تک ایسے واقعات کے خلاف آواز نہیں اٹھائی جائے گی تب تک یہ حادثات کسی کہ ساتھ بھی ہوتے رہیں گئے۔

واضح رہے کہ علی ظفر ایک معروف ماڈل،اداکاراور گلوکار کی حثیت سے اپنے چاہنے والوں کے دلوں پر راج کرتے ہیں۔ علاوہ ازیں بھارت میں بھی’میرے برادر کی دلہن‘میں کطرینہ کیف کے مدمقابل کام کر کے اپنی اداکاری کا لوہا منوا چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: علی ظفر کی فلم "طیفا ان ٹربل" 20 جولائی کو سینما گھروں کی زینت بنے گی 

جبکہ حال ہی میں علی ظفر کی نئی آنے والی ’تیفا ان ٹربل‘جو 20 جولائی کو رلیز ہونے والی ہے اس خبر کے نشر ہونے کے بعد علی ظفر کے مستقبل پر کیا اثرات مرتب کرے گی۔

علی ظفر نے میشا شفیع کے الزامات کی سخت تردید کرتے ہوئے کہا کہ الزامات کا جواب الزام سے نہیں دوں گا۔میری ایک جوان بیٹی اور بیٹا ہے۔الزام تراشی کی بجائے معاملے کو عدالت تک لے جاوں گا۔یقین رکھتا ہوں سچ ہمیشہ غالب ہوتا ہے۔ خاموش نہیں رہوں گا۔