شہباز شریف سے ملاقات میں چودھری نثار کی پی ٹی آئی سے رابطوں کی تردید


اسلام آباد (24نیوز) پاکستان مسلم لیگ کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار کو منانے کا سلسلہ جاری ہے۔

24نیوز کے مطابق پنجاب ہاؤس اسلام آباد میں چودھری نثار اور وزیر اعلیٰ اور ن لیگ کے صدر شہباز شریف کی ایک اور بیٹھک لگی۔ سابق وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان کے ساتھ شہبازشریف نے ملاقات کی۔ ون آو ون ملاقات میں شہباز شریف نے شکوے اور شکایتیں کیں۔ چودھری نثار نے بھی شہباز شریف کو تحفظات سے آگاہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں: پیپلز پارٹی کے ندیم افضل نے ’’چن‘‘ چڑھا دیا 

ذرائع کے مطابق شہبازشریف اور چودھری نثار کے درمیان ملاقات ون آن ون ہوئی۔ شہباز شریف قیادت اور چودھری نثار کے درمیان بڑھتی دوریوں کو کم کرنے کے لیے کوشاں ہیں۔ شہباز شریف نے پاکستان تحریک انصاف اور چودھری نثار کے درمیان رابطہ پر بھی شکوہ کیا۔ چودھری نثار نے پی ٹی آٸی رابطوں کی سختی سے تردید کی ہے۔

شہباز شریف ، میاں نواز شریف کی واپسی پر دونوں رہنماؤں کو ایک بار ایک میز پر بٹھانے کے لیے بضد ہیں۔ شہباز شریف نے کہا کہ آپ کے تحفظات کی قدر کرتا ہوں مگر اس کھینچا تانی سے پارٹی کا ناقابل تلافی نقصان ہو رہا ہے۔

ؓپڑھنا نہ بھولیں: انصاف تول کرہی ملے گا, تنہا نظام درست نہیں کر سکتا،چیف جسٹس 

ملاقات میں شہبازشریف نے شکوے شکایتیں کیں جبکہ چودھری نثار نے تحفظات سے آگاہ کیا۔ ن لیگ کے سربراہ میاں نواز شریف، چودھری نثار کے حالیہ بیانات اور رویہ سے سخت نالاں ہیں۔

واضح رہے کہ چودھری نثار کو نواز شریف، مریم نواز اور ان کی قریبی ٹیم کی ان کے خلاف بیان بازی پر سخت تحفظات ہیں۔ ن لیگ کے ذرائع کہتے ہیں کہ میاں شہباز شریف کسی بھی قیمت پر چودهری نثار علی کو کھونا نہیں چاہتے۔