کلائی گھڑیوں کے حوالے سے نیا انکشاف سامنے آ گیا

کلائی گھڑیوں کے حوالے سے نیا انکشاف سامنے آ گیا


24نیوز: زمانہ بدل گیا اور اس ٹیکنالوجی کے زمانہ میں وقت بتانے والی گھڑی کی حیثیت بھی بدل گئی۔ کلائی گھڑیوں کی ضرورت تو آج بھی ہے لیکن وقت بتانے کے لیے نہیں بلکہ صرف دکھانے کے لیے۔

وقت جانچنے کے پیمانے وقت کے ساتھ ساتھ بدلتے گئے۔ سورج چاند اور ستاروں کے ذریعہ دن رات کی گھڑیاں گنتے گنتے گھڑی کی ایجاد تو جیسے انقلاب لے آئی۔

یہ بھی پڑھیں: ”یہ تو ہماری ایجاد ہے“بھارت کے ریاستی وزیر اعلیٰ نے بڑا دعویٰ کردیا 

آج بھی وقت دیکھنے کے لیے دیوار پر لگی بڑی گھڑی کی اہمیت برقرار ہے۔ حیثیت اگربدلی تو صرف کلائی گھڑی کی۔ کیوں کہ اب موبائل جو آ گیا ہے اور وقت بتانے کے لیے کلائی سیدھی نہیں کی جاتی بلکہ موبائل سکرین دیکھی جاتی ہے۔

موبائل فون کا بڑھتا استعمال اپنی جگہ، کلائی گھڑی آج بھی لوگوں کی ضرورت ہے۔ کیوں کہ اب کلائی گھڑی وقت نہیں بلکہ فیشن کے طور پر استعمال کی جاتی ہیں۔ لوگوں کی پسند کے مطابق نئے ڈیزائن اورجدت سے بھر پور گھڑیاں متعارف کرائی جاتی ہیں۔

پڑھنا نہ بھولیں: گوگل، ایمازون، ٹوئٹر بھی ڈیٹا محفوظ کرتے ہیں، فیس بک کا انکشاف 

مہنگی اوربرانڈیڈ گھڑیوں کی مانگ میں اضافہ ہوا ہے۔ جیسے جیسے سائنس اور ٹیکنالوجی نے ترقی کی ویسے ہی گھڑیوں میں بھی بڑی تبدیلی آئی۔ ہر گزرتے دن کے ساتھ سائنس دان آئے روز نت نئی گھڑیاں عوام میں متعارف کرواتے رہتے ہیں۔