سوئی گیس صارفین کیلئے بری خبر، نیا کنکشن اب نہیں لگے گا

سوئی گیس صارفین کیلئے بری خبر، نیا کنکشن اب نہیں لگے گا


بہاولپور ( 24نیوز ) مہنگائی میں پسے ہوئے عوام کو حکومت نے ایک اور بری خبر سنا دی، 30جون تک بہاولپور اور گردونواح کے علاقوں میں سوئی گیس کا نیا کنکشن نہیں لگے گا۔

تفصیلات کے مطابق سوئی گیس کےہیڈ آفس نے بہاولپور نئی گیس پائپ لائن یا نیا کنکشن لگانے پر پابندی عائد کردی، ہیڈآفس حکام کا کہنا تھا کہ جون 2018میں بہاولپور ریجن کو 60ہزار نئےکنکشن لگانے کا ٹارگٹ ملا تھا کنکشن کا ٹارگٹ بہاولپور ریجن نے پوراکرلیا، ریجن بہاولپور میں نئے کنکشن 2019کے بعد لگائے جائیں گے،تاہمبہاولنگر،رحیمیار خان اوربہاولپور میں گیس کا نیا کنکشن نہیں لگے۔

ذرائع ابلاغ کا کہنا تھا کہ جو ٹارگٹ ہیڈ آفس کو دیا گیا وہ مکمل کرلیا گیا، تاحال متعلقہ ادارے نئے کنکشن کا ٹارگٹ نہیں دیتا اس وقت تک کو ئی بھی کنکشن نہیں لگایا جائے گا۔