جن پہ تکیہ تھا وہی پتے ہوا دینے لگے،نئے مشیر بھی نادہندہ نکلے



اسلام آباد( 24نیوز ) صاف چلی شفاف چلی کے نعرے ماضی کا حصہ بن گئے، وزیراعظم کی نئی ٹیم میں شامل پٹرولیم کے معاون خصوصی ندیم بابر بھی  ڈیفالٹر نکلے۔

تفصیلات کے مطابق ندیم بابرسوئی ناردرن گیس کمپنی کے کروڑوں روپے کے نادہندہ نکلے، ندیم بابر کی نجی کمپنی سوئی ناردرن کی 80 کروڑ روپے کی مقروض ہے، سوئی ناردرن گیس کمپنی انٹرنیشنل کورٹ سے بھی کیس جیت چکی ہے ، کیس جیتنے کے بعد ایس این جی پی ایل نے ندیم بابر کو واجبات کی ادائیگی کا نوٹس جاری کیا، لیکن ندیم بابر اب تک سرکاری واجبات دینے سے انکاری ہیں۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ اوریئنٹ پاور پلانٹس کے ذمہ کمپنی کے80 کروڑ روپے واجب الادا ہیں، بین الاقوامی عدالت سے کیس جیتنے پر ایس این جی پی ایل نے ریکوری کا نوٹس جاری کیا، نوٹس کے باوجود اوریئنٹ پاور پلانٹس کی جانب سے بل جمع نہیں کروایا گیا، ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر عامر طفیل اور سینئر جنرل مینجر سیلز نے اس کیس کی پیروی کی۔

M.SAJID KHAN

CONTENT WRITER