وزیر اعظم کا نیا تجربہ کرنے کا فیصلہ،5ماہرین کا بورڈ تشکیل

وزیر اعظم کا نیا تجربہ کرنے کا فیصلہ،5ماہرین کا بورڈ تشکیل


اسلام آباد(24نیوز)معاشی صورتحال کو بہتر بنانے کیلئے وزیر اعظم نے  ایک اور تجربہ کرنے کا فیصلہ کرلیا،ذرائع معاشی مسائل پر مشاورت کیلئے عمران خان نے 5 ماہرین کا بورڈ تشکیل دے دیا۔ شوکت ترین، شبرزیدی ،سابق گورنر سٹیٹ بینک سلیم رضا ، صادق سعید اور شیر اعظم مزاری مشاورتی بورڈ کے ارکان ہونگے۔ 

بورڈ تحریک انصاف کے پلیٹ فارم سے کام کرے گا۔بورڈ پارٹی کی جانب سے حکومت کو مشاورت اور سفارشات فراہم کیا کرے گا۔ جہانگیر ترین مشاورتی فورم کے کنوینرہوں گے، ذرائع مزید معاشی ماہرین کی خدمات بھی حاصل کیا جا سکتی ہیں۔ 

اظہر تھراج

Senior Content Writer