ویرات کوہلی کی شاندار اننگز نے انگلینڈ کو مشکلات میں ڈال دیا

ویرات کوہلی کی شاندار اننگز نے انگلینڈ کو مشکلات میں ڈال دیا


لندن(24نیوز) انگلینڈ اور بھارت کے مابین تیسرے ٹیسٹ کا پہلا روز بھارت کے نام رہا ، ویرات کوہلی کی شاندار اننگز نے انگلینڈ کو مشکلات میں ڈال دیا۔
تفصیلات کے مطابق بھارت اور انگلینڈ کے مابین ٹرینٹ بریج میں کھیلے جانے والے تیسرے ٹیسٹ میں بھارتی ٹاپ ارڈر ایک بار پھر ناکام نظر آیا۔  82 رنز پر تین وکٹیں گوانے کے بعد بھارتی کپتان ویرات کوہلی اور اجینٹا رہانے نے 159 رنز کی شراکت کھیلی اور بھارت کی میچ میں پوزیشن مستحکم کردی۔
ویرات کوہلی 97 رنز بنا کر عادل راشد کا شکار ہوئے تو بھارتی ٹیم ایک بار پھر مشکلات کا شکار ہوگئی ۔ انگلینڈ کے بالر کرس ووکس 3 جبکہ سٹورٹ براڈ اور اینڈریسن نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ تیسرے ٹیسٹ کے پہلے روز کے اختتام پر بھارت نے 6 وکٹوں کے نقصان پر 307 رنز بنائے ۔