وزیر اعظم کی نئی وفاقی کابینہ کی عمر یں سامنے آگئیں

وزیر اعظم کی نئی وفاقی کابینہ کی عمر یں سامنے آگئیں


اسلام آباد(24نیوز)نیا پاکستان بن گیا ،نئی وفاقی کابینہ بھی بن گئی ،مگر کسی نوجوان کو وزیر نہیں بنایا گیا ۔

تفصیلات کے مطابق  تبدیلی کی باتیں کرنے والے وفاقی کابینہ کی تشکیل میں نوجوانوں کو بھول ہی گئے۔ نئے وزیر اعظم عمران خان کی نئی وفاقی کابینہ میں 45 سال سے کم کوئی وفاقی وزیر موجود نہیں۔ سب سے بوڑھے وزیر پرویز خٹک، جن کی عمر ہے 68سال ہے ۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی بھی 62 سال کے نکلے، ریلوے کے وزیر شیخ رشید بھی کسی سے کم نہیں ، وہ بھی ہیں پورے 67سال کے ہیں۔ 
خالد مقبول صدیقی ،نور الحق قادری، طارق بشیر چیمہ،، شیریں مزاری فواد چودھری کی عمر 50 سال سے زیادہ ہے۔وزیر خزانہ اسد عمر بھی 56 سال کے ہیں، وفاقی وزیر شفقت محمود کی عمر بھی 60 سال سے زیادہ ہے۔ وفاقی وزیر فہمیدہ مرزا کی عمر بھی 60 سال سے زیادہ ہے، وفاقی وزیر زبیدہ جلال کی عمر 55 سال سے زیادہ اور وفاقی وزیر پیٹرولیم غلام سرور خان کی عمر62 سال ہے۔مشیر موسمیاتی تبدیلی امین اسلم کی عمر سب سے کم ہے۔