وزیر اعظم عمران خان کے کچھ وعدوں پر نظر۔۔۔

وزیر اعظم عمران خان کے کچھ وعدوں پر نظر۔۔۔


اسلام آباد(24نیوز)وزیر اعظم بننے سے پہلے عمران خان کے وعدے،وزیراعظم بننے کے بعد کون سے وعدے کیے۔

عمران خان کا گھرمیں خطاب اور وعدے
کسی سیاسی مخالف کے خلاف انتقامی کارروائی نہیں کریں گے۔ احتساب مجھ سے شروع ہوگا پھر میرے وزیر اس میں آئیں گےقانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے کٹہرے میں لائیں گے۔ عوام کے ٹیکس کے پیسے کی خود حفاظت کروں گا ۔سادگی اپناؤں گا۔خرچے کم کریں گے۔عیاشی کلچر کوختم کروں گا۔شاہانہ وزیراعظم ہاؤس کو ایجوکشنل انسٹی ٹیوٹ کے لئےاستعمال میں لائیں گے۔گورنر ہاؤسز کو پبلک کےاستعمال کےلئے مختص کریں گے۔ 10۔نوجوانوں کے روزگار کا بندوبست کریں گے۔11۔سکل ایجوکیشن لیکر آئیں گے۔12۔یوتھ پر خرچ کریں گے۔13۔ کسانوں کی حکومت مدد کرے گی تاکہ پیداوار میں اضافہ ہو۔14۔چھوٹی بزنس کی مدد کریں گے۔15۔ چین اوردوسرے ہمسایہ ممالک سے تعلقات مضبوط کریں گے۔16۔غربت کے خاتمے کے لئے چین سے مدد لیں گے۔17۔کرپشن کاخاتمہ کریں گے۔18۔مسلہ کشمیر کے حل کےلئے بھارت کے ساتھ بات کریں گےوہ ایک قدم بڑھائے ہم دو قدم بڑھائیں گے۔
عمران خان کاقومی اسمبلی میں خطاب اور وعدے
ملک میں تبدیلی لے کرآئیں گے۔ جن لوگوں نے ملک کا پیسہ لوٹا ان کا کڑا احتساب کریں گے۔ کسی ڈاکو کو این آر او نہیں ملے گا۔4 ۔پیسے باہر لیکر جانے والوں کا پیسہ واپس لاؤں گا۔ ہرمہینے دومرتبہ بطوروزیراعظم اسمبلی میں جوابات دوں گا۔ نوجوانوں کا مستقبل ٹھیک کروں گا تاکہ انہیں باہر نہ جانا پڑے۔الیکٹرول پارسس کو ایسابنائیں گے کہ ہارنے اورجیتنے والے دونوں تسلیم کریں۔ دھاندلی کے خلاف الیکشن کمیشن اورسپریم کورٹ میں جائیں ہم مدد کریں گے کسی بلیک میلنگ میں نہیں آؤں گا۔دھرنا دینا ہے تو کنٹینر ہم دیں گے کھانا بھی بجھوادیں گے۔10۔ شہباز شریف اورفضل الرحمن ایک مہینہ کنٹینرپر گزارلیں ہم مان لیں گے۔