وزیراعظم نے سو دن پلان سے متعلق اپنی ٹیم کو ہدایات جاری کردیں

وزیراعظم نے سو دن پلان سے متعلق اپنی ٹیم کو ہدایات جاری کردیں


اسلام آباد(24نیوز)سودن کے پلان پرعمل درآمدکیسے کریں؟وزیراعظم عمران خان بنی گالامیں اپنی ٹیم کے ساتھ سرجوڑکربیٹھ گئے,اجلاس میں وفاقی وزرانےتجاویز پیش کیں جبکہ وزیراعظم نےوزراکوحکمت عملی بنانےکی ہدایت کی۔

وزیر اعظم عمران خان کی زیرصدارت بنی گالہ میں اہم مشاورتی اجلاس ہوا، اجلاس میں سو دن پلان پر عملدرآمد کے حوالے سےبات چیت کی گئی,اجلاس میں سو دن کے پلان کے حوالے سے وفاقی وزراء نے اپنی اپنی وزارت میں تجاویز بھی پیش کیں۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے تمام وزراء کو سو دن کے پلان کو یقینی بنانے پر توجہ دینے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ عید کے بعد سو دن کے پلان پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کیلئے کام شروع کردیا جائے۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں صدارتی انتخاب اور دیگر امور پر مشاورت کی گئی جبکہ وفاقی کابینہ کی حلف برادری تقریب کے حوالے سے بھی اجلاس میں تبادلہ خیال کیا گیا، وزیراعظم عمران خان نے صدر مملکت کے انتخاب کے معاملہ پر اتحادیوں کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ کیا۔

دوسری جانب وفاقی کابینہ کی تقریب حلف برداری کل صبح 10 بجے ہوگی، صدر مملکت ممنون حسین وفاقی وزرا سے حلف لیں گے۔
 

وقار نیازی

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔