اپوزیشن جماعتوں کی اے پی سی آج ہوگی

اپوزیشن جماعتوں کی اے پی سی آج ہوگی


اسلام آباد(24 نیوز) جےیوآئی ف کےسربراہ مولانافضل الرحمان کی صدارت میں اپوزیشن ‏جماعتوں کی آل پارٹیزکانفرنس آج اسلام آبادمیں ہوگی۔ بلاول بھٹواورشہبازشریف شرکت نہیں کرسکیں گے۔

 مولانافضل الرحمن کی زیرصدارت اپوزیشن جماعتوں کی اے پی سی آج اسلام آبادمیں ہوگی۔ ذرائع کےمطابق آل پارٹی کانفرنس میں مسئلہ کشمیرپراپوزیشن جماعتوں کی مشترکہ حکمت عملی طےکی جائےگی۔اے پی سی میں چیئرمین سینیٹ کےانتخاب میں ناکامی کے بعدپیداہونےوالی صورتحال کاجائزہ لیاجائےگا۔

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو دورہ اسکردو اورشہباز شریف کمر میں تکلیف کے باعث شرکت نہیں کرسکیں گے جبکہ مریم نوازاور شاہدخاقان عباسی نیب کی حراست میں ہیں۔مسلم لیگ ن کی جانب سے خواجہ آصف، احسن اقبال اور ایاز صادق شرکت کریں گے۔ پیپلزپارٹی کے وفدمیں نیئربخاری، یوسف رضا گیلانی، شیری رحمان اورفرحت اللہ بابر شامل ہیں۔

اے این پی کی طرف سےاسفندیارولی اورمیاں افتخارشرکت کریں گے۔پختونخواہ ملی عوامی پارٹی کی طرف سےمحمود خان اچکزئی شرکت کریں گے۔جمیعت علماءپاکستان کی جانب سے علامہ اویس نورانی شرکت کریں گے۔ قومی وطن پارٹی کےآفتاب شیرپاؤ اورجمیعت اہلحدیث کےرہنماؤں سمیت اپوزیشن کےدیگررہنماء شرکت کریں گے۔ اے پی سی میں کشمیری حریت رہنماءبھی شرکت کریں گے۔

آل پارٹیزکانفرنس کے دوسیشن ہونگے۔ پہلےسیشن میں حریت رہنماؤں کی جانب سےشرکاءکومسئلہ کشمیرکےحوالےسےبریفنگ دی جائےگی۔ دوسرے سیشن میں اپوزیشن جماعتیں اپنا مشترکہ لائحہ عمل طےکریں گی۔

Malik Sultan Awan

Content Writer