کوئٹہ: انصاف کے حصول میں مشکلات کا سامنا، سائلین دَر دَر بھٹکنے لگے

کوئٹہ: انصاف کے حصول میں مشکلات کا سامنا، سائلین دَر دَر بھٹکنے لگے


کوئٹہ (24 نیوز) بلوچستان کے عوام کا کہنا ہے کہ انصاف کا حصول مشکل ہوتا جارہا ہے، انصاف میں تاخیر ملک بھر کی طرح بلوچستان کے عوام کیلئے کسی عذاب سے کم نہیں، وکلاء کی بھاری بھر کم فیسیں اور طویل پیشیاں شہریوں کو انصاف سے محروم کر رہی ہیں۔

انصاف کے لیے در در بھٹکنے والے سائلین کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ انصاف کا ترازو تب ہی متوازن رہ سکتا ہے جب انصاف کے تقاضے پورے ہوں۔ کوئٹہ میں بھی عوام کیلئے انصاف کا حصول مشکل ہوتا جارہا ہے۔ آئے روز وکلاء کی ہڑتال، بھاری کم فیسیں انہیں مشکلات سے دو چار کر رہی ہے۔

وکلاء نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ کسی بھی مقدمہ میں تحقیقات کی پیش رفت میں سستی اور گواہوں کی عدم حاضری مقدموں کے فیصلوں میں التواء موجب ہے۔ اس کے باوجود ہماری کوشش ہوتی ہے کہ کیس کو جلد سے جلد نمٹایا جائے۔

ضرور پڑھیں:انکشاف 16 جون 2019

خیال رہے کہ فوری انصاف کی فراہمی معاشرہ میں انتشار کے تدارک کا باعث ہوتی ہے۔ بلوچستان کے عوام انصاف کی فراہمی کے حالات سے مایوسی کا شکار ہیں۔