صحت، تعلیم , صاف پانی کی فراہمی ترجیحات ہیں: چیف جسٹس پاکستان

صحت، تعلیم , صاف پانی کی فراہمی ترجیحات ہیں: چیف جسٹس پاکستان


لاہور (24 نیوز) چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار کا میؤ ہسپتال کا دورہ، ہسپتال میں صاف پانی کی فراہمی علاج معالجہ اوردیگر انتظامات کا جائزہ بھی لیا۔

تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس ثاقب نثار نے میؤ ہسپتال کا دورہ کرت ہوئے ہسپتال میں علاج معالجہ کی سہولتوں، صاف پانی کی فراہمی اور دیگر انتظامات کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر چیف سیکرٹری زاہد سعید، سیکرٹری ہیلتھ نجم احمد شاہ، ایم ایس میؤ ہسپتال ڈاکٹر طاہر خلیل بھی موجود تھے۔

دورے کے اختتام پر چیف جسٹس ثاقب نثار کا کہنا تھا کہ ان کی تین ترجیحات میں صحت ، تعلیم اور صاف پانی کی فراہمی شامل ہیں۔ جن کے لیے وہ ضروری اقدامات کرتے رہیں گے۔