سینیٹ میں حلقہ بندیوں سے متعلق آئینی ترمیمی بل منظور ہوگیا

سینیٹ میں حلقہ بندیوں سے متعلق آئینی ترمیمی بل منظور ہوگیا


اسلام آباد (24 نیوز) سینیٹ میں حلقہ بندیوں کے آئینی ترمیمی بل کی منظوری کے بعد ملک سے قبل ازوقت انتخابات کے تمام امکانات ختم ہوگئے، الیکشن اپنے وقت پر ہی ہونگے۔

الیکشن بروقت کرانے کی راہ ہموار ہوگئی، سینیٹ میں حلقہ بندیوں سے متعلق آئینی ترمیمی بل منظور ہوگیا، بل کے حق میں 84 اور مخالفت میں ایک ووٹ آیا، حلقہ بندیوں کا بل قومی اسمبلی سے پہلے ہی منظور ہوچکا ہے۔

الیکشن کمیشن کو حلقہ بندیوں کے لئے کم از کم پانچ ماہ درکار ہونگے۔ آئندہ عام انتخابات جولائی کے بعد ہونے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق آئینی ترمیم کے گزٹ نوٹیفکیشن کے بعد الیکشن کمیشن، مئی 2018ء میں حلقہ بندیوں پر کام مکمل کرے گا۔ حلقہ بندیوں کے بعد انتخابات کی تیاریوں کے لئے الیکشن کمیشن کو کم از کم دو ماہ درکار ہونگے۔