باجوڑ ایجنسی : سکیورٹی فورسز کی کارروائی ، 2 خودکش بمبار ہلاک

باجوڑ ایجنسی : سکیورٹی فورسز کی کارروائی ، 2 خودکش بمبار ہلاک


باجوڑ ایجنسی (24نیوز) باجوڑ ایجنسی کی تحصیل ماموند میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 2 خودکش بمبار ہلاک ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق پولیٹیکل انتظامیہ کا کہنا ہے کہ خودکش حملہ آوروں نے سرچ آپریشن کے دوران فورسز پر حملے کی کوشش کی، کارروائی کے دوان ایک خودکش حملہ آور فائرنگ سے مارا گیا جبکہ دوسرے نے خود کو دھماکے سے اڑا دیا،دہشتگردوں سے بڑی تعداد میں دستی بم اور اسلحہ برآمد بھی برآمدہوا۔

پاک فوج کے تعلقات عامہ کے ادارے آئی ایس پی آر کا کہناتھا کہ کارروائی کی دوران فورسز کی فائرنگ سے ایک خودکش حملہ مارا گیا جبکہ دوسرے نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔ خودکش بمباروں سے افغانستان موبائل نیٹ ورک کے ٹیلی فون، خودکش جیکٹس،اینٹی ٹینک مائنزاورمیگنیٹک مائنز برآمدہوئی ، اس کے علاوہ ریمورٹ کنٹرول آئی ڈیزاورریسیورز،ڈیٹونیٹرز،افغان موبائل کمپنی کے مواصلاتی آلات بھی برآمدہوئے۔