مولا پت قلندر خان بابا کے عرس کی تقریبات شروع،عقیدت مندوں کی دربار پر حاضری

مولا پت قلندر خان بابا کے عرس کی تقریبات شروع،عقیدت مندوں کی دربار پر حاضری


ایبٹ آباد(24نیوز) دھمتوڑ میں مولا پت قلندر خان بابا کے عرس کی تقریبات شروع، ملک بھر سمیت بیرون ممالک سے بھی عقیدت مندوں کی دربار پر حاضری، عرس کے آغاز پر ہزارہ کے روائتی کھیل گتکہ گھوڑوں کا رقص اور ڈنڈی پیش کیا۔

تفصیلات کےمطابق ایبٹ آباد میں ہزارہ کی ممتاز روحانی شخصیت مولا پت قلندر خان بابا سرکار 260ویں عرس کا آغاز ہو گیا۔ عرس میں ملک بھر سمیت بیرون ممالک سے بھی عقیدت مندوں نے دربار پر حاضری دی ۔ عرس کا آغاز ہزارہ کے روائتی انداز سے کیا گیا۔ ہزارہ کے روائتی کھیلوں گھوڑوں کا رقص گتکہ اور ڈنڈیہ سے عرس کا آغاز ہوا۔ عرس میں بڑی تعداد میں عقیدت مند شریک ہوئے۔ اس موقع پر سیکورٹی کے بھی سخت انتظامات کئے گئے پولیس کی بھاری نفری تعینات رہی۔

واضح رہے کہ مولا پت قلندر خان بابا مزہبی روحانی شخصیت کے مالک تھے ہزارہ ڈویژن سمیت ملک بھر میں اپنی روحانیت کی بدولت الگ پہچان رکھتے تھے۔ عرس کی تقریبات 7 روز تک جاری رہیں گی۔